حج و عمرہ

شئیرنگ، قواڈ، ٹرپل، ڈبل کا کیا مطلب ہے

عمرہ پیکجز میں ہوٹل کے کمرے کی اقسام

 عمرہ پیکج بک کرواتے وقت آپ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں  ہوٹل کی رہائش کے لئے کمرے کی کسی ایک قسم کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے مثال کے لئے کچھ اقسام درج ذیل ہیں

شئیرنگ روم (مشترکہ کمرہ)

یہ سب سے کم قیمت والا آپشن ہے اس کا مطلب ہے کہ ایک ایسے کمرے میں آپ کو بستر فراہم کیا جائے گا جہاں مزید لوگ بھی قیام پذیر ہوں گے شئیرنگ رہائش میں آپ کا فائدہ یہ ہے کہ یہ سستی مل جاتی ہے اور البتہ اس میں واش روم اور دوسری سہولیات بھی مشترکہ استعمال کے لئے ہوتی ہیں جہاں آپ کو کمپرومائز کرنا پڑتا ہے۔

قواڈ روم ( چار افراد کی رہائش پہ مشتمل کمرہ )

قواڈ انگلش میں چار بستر یا پھر چار لوگوں کی رہائش والے کمرے کو کہا جاتا ہے اگر آپ چار دوست یا پھر چار فیملی ممبرز ہیں اور آپ مکمل پرائیویسی چاہتے ہیں تو آپ کو قواڈ رہائش کا انتخاب کرنا چاہئے یہ رہائش شئیرنگ سے کچھ مہنگی ہوتی ہے لیکن اس میں کوئی پانچواں مداخلت کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔

ٹرپل روم ( تین افراد کی رہائش پہ مشتمل کمرہ )

اسی طرح ٹرپل انگلش میں تین بستر یا پھر تین لوگوں کی رہائش والے کمرے کو کہا جاتا ہے اگر آپ تین دوست یا پھر تین فیملی ممبرز ہیں اور آپ مکمل پرائیویسی چاہتے ہیں تو آپ کو ٹرپل رہائش کا انتخاب کرنا چاہئے یہ رہائش شئیرنگ سے کچھ مہنگی ہوتی ہے لیکن اس میں کوئی چوتھا قیام یا مداخلت کرنے کا مجاز نہیں ہوتا۔

ڈبل روم ( دو افراد کی رہائش کے لئے کمرہ)

اسی طرح ڈبل روم کا مطلب اپنے نام سے ہی واضح ہے کہ یہ ایسے دو افراد کے لئے بہترین آپشن ہے جو مکمل پرائیویسی کے ساتھ قیام کے خواہش مند ہوں۔

مختصر یہ کہ عمرہ زائرین کے لئے رہائش کا انتخاب کرتے وقت دو آپشنز میں ایک کو اختیار کرنا ہوتا ہے

اول: پیسے بچائے جائیں اور شئیرنگ رہائش اختیار کی جائے جہاں آپ کے علاوہ مختلف مرد و خواتین زیر قیام ہوں گے

دوم: آپ اپنے ہمسفر لوگوں کی تعداد کے مطابق ڈبل، ٹرپل، قواڈ یا پھر پینٹا روم کا انتخاب کریں اور مکمل پرائیویسی حاصل کریں۔

ہمارے عمرہ پیکجز کے لنکس درج ذیل ہیں

عمرہ پیکجز کے متعلق دیگر معلومات

ہم سے رابطہ کی تفصیلات

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!