سفری رہنمائیوزٹ و ٹوریسٹ ویزہیورپ
اینڈورا کا ویزہ
انڈورا (Andorra) براعظم یورپ کے جنوب مغربی حصے میں ہر طرف سے خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے۔ اس کے ایک طرف ہسپانیہ اور دوسری طرف فرانس موجود ہیں۔ اسے یورپ کا چھٹا سب سے چھوٹا ملک گردانتے ہیں۔ اس کا کل رقبہ 468 مربع کلومیٹر ہے اور 2009 کے ایک تخمینے کے مطابق اس کی آبادی 83٫888 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کا دار الحکومت انڈورا لا ویلا ہے جو سطح سمندر سے 1٫023 میٹر بلند ہے اور اسے یورپ کے بلند ترین دار الحکومت کا درجہ ملا ہوا ہے۔ سرکاری زبان کٹالن ہے تاہم ہسپانوی، فرانسیسی اور پرتگالی بھی عام بولی جاتی ہیں۔ مگر یہ شینجین میں شامل نہیں۔
اینڈورا کوئی ویزہ یا ای ویزہ جاری نہیں کرتا اور نہ ہی اینڈورا میں کوئی ائرپورٹ ہے، جن کے پاس شینجین ملک کا ویزہ ہو وہ سپین یا فرانس سے انڈورا سیر کے لئے جا سکتے ہیں سیر کرنے کے لئے بہت خوبصورت ملک ہے۔اپنی سیاحت کی صنعت کی وجہ سے ملک خوشحال ہے۔ یہاں سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں اور یہاں کوئی ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ اگرچہ یہ یورپی یونین کا حصہ نہیں تاہم یورو بطور کرنسی استعمال ہوتا ہے۔ پیدائش کے وقت اوسط زندگی 82 سال مانی جاتی ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔
یاد رکھیں اینڈورا کا نہ تو کوئی اپنا ائرپورٹ ہے اور نہ ہی کوئی ویزہ، جو بھی شینجین ویزہ پر فرانس یا سپین جائے گا وہ اینڈورا کا وزٹ بھی کر سکتا ہے پاکستان میں کچھ ایجنٹ مافیا اینڈورا کا جاب ویزہ کے نام پہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے