خبریں

نئی پاکستانی کمپنی ائرسیال کی آمد آمد ہے

اہل پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری۔ خبر کے مطابق پاکستانی ائر لائن ائرسیال کی تمام تیاریاں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ یہ ائرلائن رواں سال سے آپریشنل ہوجائے گی۔ یہ کمپنی سیالکوٹ کی تاجر برادری نے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تعاون سے بنائی ہے فخر پاکستان ایئرسیال نے سات اگست بروز بدھ  سنگاپور میں قائم بین الاقوامی ہوا بازی کمپنی کے ساتھ لیز پر تین طیارے حاصل کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ تینوں ایئربس اے -320 سیالکوٹ میں قائم ائیرلائن کو اپریل 2020 تک ڈومیسٹک پروازں کے لئے دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ سال 2015 میں سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے سیالکوٹ میں ائرپورٹ کی تکمیل کے بعد ائرسیال چلانے کااعلان کیا تھا ۔بزنس کمیونٹی کے مطابق ائرسیال کی سروس فائیوسٹارہوگی اوراس کمپنی کے 100ڈائریکٹرزہونگے اور یہ اندرون ملک اوربیرون ملک سب سے سستی اوربہترین سہولتیں فراہم کرنے والی ائرلائن ہوگی.ہماری ائر ٹکٹنگ سروس

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!