خبریں

دوسری بار عمرہ پہ دو ہزار ریال فیس کا خاتمہ

سعودی اخبارات کے مطابق وزرت حج و عمرہ کے وزیر اور ادارہ خدمت ضیوف الرحمن کے چئیرمین محمد صالح کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاں گیا ہے کہ خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فیصلہ کے مطابق حج اور عمرہ کا ویزہ تین سال کے اندر دوسری بار حاصل کرنے پہ عائد دوہزار ریال فیس کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سال دوہزار تیس کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے جس کے مطابق دوہزار تیس تک سالانہ نوے لاکھ حجاج کرام کو فریضہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ میں آنے کی اجازت ہوگی۔
اس خبر کو سوشل میڈیا اور ٹریول بزنس سے منسلک افراد کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے تاہم ابھی تک وزرات حج وعمرہ کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن کسی سعودی عمرہ کمپنی کو جاری نہیں ہوا۔جب تک سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ ایجنٹس کے پاس تحریری نوٹیفکیشن نہیں آجاتا تب تک اس خبر کے مطابق تین سال میں دوسری بار عمرہ کا ویزہ بغیر فیس کے جاری ہونا ممکن نہیں۔
ہمارے عمرہ پیکجز
تاریخ اشاعت 9ستمبر2019اس خبر کی تصدیق ہوچکی ہے یہ خبر درست ہے اور حقیقتا دوہزار ریال فیس ختم کی جا چکی ہے (اپڈیٹ 12 ستمبر2019)

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!