تھائی لینڈ
تھائی لینڈ کے تیرتے بازار
تھائی لینڈ میں زمانہ قدیم میں تجارت کا مقام وہاں کی نہریں ہوا کرتی تھیں جو سامان بیچنے اور خریداری کرنے والوں کی کشتیوں سے بھریں رہتی تھیں- جنھیں تیرتے بازاروں کا نام دیا جاتا تھا- اس کلچر کو برقرار رکھتے ہوئے دارالحکومت بنکاک میں اب بھی اس قسم کے بازار موجود ہیں
اگرچہ آجکل تیرتے بازار عام طور پر تجارتی یا مقامی کاشتکاری کی فروخت کے مقاصد کی بجائے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی تفریح کے طور پر کام کرتے ہیں ، لیکن پھر بھی یہ بازار کھانے پینے اور دیگر اشیاء کی فروخت کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے ہیں دنیابھر سے آنے والے سیاح ان بازاروں کی سیر کے بغیر اپنے دورے کو نامکمل سمجھتے ہیں۔
مشہور تیرے بازاروں میں ( Damnoen Saduak Floating Market.)اور( Amphawa Floating Market.) مشہور ہیں