خبریں

ملکی وغیر ملکی ائرلائنز کا کرایہ ڈالر میں وصول کرنے کا فیصلہ

پاکستان سے آپریٹ ہونے والی ملکی و غیر ملکی ائرلائنز نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(IATA) سے درخواست کی تھی کہ پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے کمی کے باعث اس سال ائر لائنز کمپنیوں کو لاکھوں ڈالرز کا خسارہ ہوا ہے کیوں کہ ائرلائنز کمپنیاں دنیا بھر فیول،ٹیکس اور دیگر کسی بھی مد میں ادائیگیاں امریکی ڈالر کی صورت میں کرتی ہیں۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(IATA) نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ بارہ(12)اگست 2019 سے پاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ائرلائینز پاکستان سے کسی بھی دوسرے ملک جانے والی پرواز کی ٹکٹ کی قیمت کی وصولی پاکستانی روپے کی بجائے امریکی ڈالر میں کرسکیں گی.

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!