خبریں

بغیر محرم کے عمرہ کے سفر کی پابندی میں مزید سختی

سعودی وزارت حج و عمرہ کی تنبیہہ کی بعد پاکستان کے ادارہ ایف آئی اے نے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی قانون کے مطابق چالیس سال سے کم عمر کا مرد اور پینتالیس سال سے کم عمر کی عورت بغیر محرم کے اکیلے عمرہ ویزہ حاصل نہیں کرسکتے اور نہ ہی اکیلے سفر کرسکتے ہیں تاہم سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت سے شکائیت کی ہے پاکستان میں موجود کچھ ٹریول ایجنٹس کم عمر مرد اور خواتین کے بغیر محرم کے(کسی فرد غیرے کو فرضی محرم بنا کر) ویزے ایشو کروا لیتے ہیں اور انہیں بغیر محرم کے سعودی عرب بھی بھیج دیتے ہیں۔
اس تنبیہہ کے بعد ایف آئی اے نے ایسے تمام عمرہ زائرین جو محرم کے بغیر سفر کریں گے انہیں آف لوڈ کرنے اور ان کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ایف آئی اے کے مطابق ایسے ٹریول ایجنٹس  کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی جو اس طرح کے کام میں ملوث پایا گیا۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے پاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ائرلائنز کو بھی ہدائیت کی ہے کہ جو لوگ بغیر محرم کے سفر کرنے کی وجہ سے آف لوڈ کئیے جائیں ان کی ٹکٹ کی رقم ہر گز ریفنڈ نہ کریں۔

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!