ٹریول انشورنس
اگر آپ ملک سے باہر سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ٹریول انشورنس کروانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں ہماری کمپنی عالمی رجسٹرڈ اداروں سے ٹریول انشورنس پالیسی کے حصول کے لئے اپنی بہترین خدمات پیش کرتی ہے۔
ٹریول انشورنس کو سفری بیمہ پالیسی بھی کہا جاتا ہے اس کی کئی اقسام ہوتی ہیں مثلا حج ٹریول انشورنس، عمرہ ٹریول انشورنس، شینجن ٹریول انشورنس، ورلڈ وائیڈ ٹریول انشورنس، ریسٹ آف دا ورلڈ ٹریول انشورنس وغیرہ وغیرہ۔ ہر قسم میں الگ الگ پیکجز ہوتے ہیں۔
اگر آپ نے اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریول انشورنس کروائی ہے تو دوران سفر اچانک بیماری کے علاج،حادثہ کی صورت میں،پاسپورٹ ،سفری سامان یا کریڈٹ کارڈ گم ہونے کی صورت میں آپ ٹریول انشورنس پالیسی فنڈ کروا سکتے ہیں مزید براں اگر آپ کا جہاز ایک مخصوص وقت سے زیادہ لیٹ ہوجائے تب بھی آپ ٹریول انشورنس پالیسی کے تحت کلیم کرکے اپنے نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں