زیاراتمدینہ منورہ
مسجد غمامہ مدینہ منورہ
مسجد نبوی کے باب السلام سے باہر آ ئیں تو جنوب مغربی جانب تقریباً پندرہ سو فٹ کے فاصلے پر یہ مسجد واقع ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں دو ہجری میں پہلی دفعہ عید کی نماز ادا فرمائی اور نویں صدی ہجری تک عیدین کی نمازیں یہاں پڑھی جاتی رہیں۔
اس کو مسجد ِمصلّے بھی کہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ نمازِ استسقاء بھی پڑھائی تھی اسی وقت بادل نمودار ہوئے اور بارش شروع ہو گئی، اس لئے اس کو مسجد غمامہ ( بادل ) بھی کہتے ہیں ۔ اس جگہ بعد میں یادگار کے لئے مسجد تعمیر کردی گئی لیکن مسجد نبوی کے بالکل ساتھ ہونے کی وجہ سے یہاں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاتے اور اکثر یہ مسجد بند رہتی ہے البتہ کبھی کبھار زائرین کے لئے اس کے دروازے کھول بھی دئیے جاتے ہیں