سیاحت(ٹورازم) کی خدمات
تفریح اور جسم و روح کی تازگی کے لئے کئے جانے والے سفر کو سیاحت کہا جاتا ہے فطری طور پہ سیاحت کا شوق ہرانسانی دل میں کسی نہ کسی صورت موجود ہوتا ہے جسے ہر انسان اپنی استطاعت اور حالات کے مطابق پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے اب یہ اس کے ذوق اور وسائل پہ منحصر ہے کہ وہ اپنا یہ شوق کسی مذہبی مقام،پرفضاءمقام،قدرتی مناظر سے مذین مقام،پہاڑوں،دریاؤں،صحراؤں،سمندر،یا دور حاضر کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس پرہنگم مقام کی طرف سفر کرکے پورا کرتا ہے۔
سیاحت نہ صرف سیروتفریح اور صحت افزائی کے لیے مفید ہے بلکہ سیاحت سے مقامی آبادی اور اس ملک کے اقتصادیات کو تقویت ملتی ہے۔ لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ سیاحت سے مختلف ثقافتوں اور خطے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور مختلف اچھی چیزیں ایک معاشرے سے دوسرے میں رائج ہوجاتی ہیں گویاکہ فی زمانہ سیاحت ایک انڈسٹری کی حیثیت رکھتی ہے۔
یمامہ ٹریول اینڈ ٹورز آپ کی زندگی کے ان قیمتی اور فرصت کے لمحات کو یادگار بنانے کے لئے پاکستان اور دنیا بھر میں سیاحت کے لئے بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ ہم وقتا فوقتا پاکستان میں خصوصا شمالی علاقہ جات کے ٹرپ پیکجز دیتے رہتے ہیں جن کی تفصیل آپ ہماری اسی ویب سائیٹ پہ ملاحظہ فرما سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم آپ کی مرضی اور ضرورت کے آپ کے لئے پیکج ڈئزائن بھی کرتے ہیں۔