سفری رہنمائیمتحدہ عرب و اماراتوزٹ و ٹوریسٹ ویزہ
یو اے ای(UAE) کا ویزہ
یواے ای ٹرانزٹ ویزہ چودہ دن:
یہ چودہ دن کے قیام کا ویزہ ہے یہ اس صورت میں حاصل کیا جاسکتا ہے جب آپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک سفر کررہے ہوں اور آپ جاتے ہوئے یا واپسی پہ دبئی میں کچھ دیر رکنا چاہئیں۔ویزہ جاری ہونے کے بعد تیس دن تک کارآمد ہوتا ہے اور یہ سنگل اینٹری ویزہ ہوتا ہے۔
یو اے ای ٹورسٹ ویزہ ایک ماہ:
یہ ویزہ سیروسیاحت کی غرض سے جاری کیا جاتا ہے اس کی قیام کی مدت تیس دن جب کہ جاری ہونے کے بعد ساٹھ دن تک کارآمد ہوتا ہے یہ سنگل اینٹری ویزہ ہے۔
ابوظہبی ٹورسٹ ویزہ ایک ماہ:
یہ ویزہ بھی سیروسیاحت کی غرض سے جاری کیا جاتا ہے اس کی قیام کی مدت تیس دن جب کہ جاری ہونے کے بعد ساٹھ دن تک کارآمد ہوتا ہے یہ بھی سنگل اینٹری ویزہ ہے۔
یو اے ای ٹورسٹ ویزہ تین ماہ:
یہ ویزہ سیروسیاحت کی غرض سے جاری کیا جاتا ہے لیکن اس کی قیام کی مدت نوے دن ہوتی ہے جب کہ جاری ہونے کے بعد ساٹھ دن تک کارآمد ہوتا ہے یہ بھی سنگل اینٹری ویزہ ہوتا ہے۔
مذکورہ بالا چاروں میں سے کسی بھی ویزہ کے حصول کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔اس کے حصول کے لئے درکار وقت کم از کم سات دن ہوتاہے مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل درجذیل ہے۔
1-شناختی کارڈ(نادرا سمارٹ کارڈ) کی سکین کاپی
2-پاسپورٹ کی سکین کاپی
3-ایک عدد رنگین اور واضح تصویر کی سکین کاپی
فیس اور دیگر معلومات کے لئے ہمارے دفتر تشریف لائیں