متحدہ عرب و امارات
دبئی سیروتفریح اور تجارت کا مرکز
متحدہ عرب امارات سات ریاستوں(امارات): ابوظہبی، عجمان، دبئی، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور ام القوین پر مشتمل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سرحدیں سلطنة عُمان اور سعودی عرب سے ملتی ہیں۔ یہ ملک تیل اور قدرتی گیس کی دولت سے مالامال ہے اور تجارت کے لئے پوری دنیا کے لئے ایک مرکزیت(HUB) کا درجہ رکھتا ہے دنیا بھر سے آنے والے تاجروں اور ملازمت پیشہ لوگوں کے لئے روزگار کے بہت مواقع موجود ہیں۔ اس طرح دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے بھی یہ ریاستیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔رقبہ کے لحاظ سے ابوظہبی سب سے بڑی ریاست کے جب کہ آبادی کے لحاظ سے دبئی ان میں سے سب سے بڑی ریاست شمار ہوتی ہے۔دبئی کو ہی ان ریاستوں میں مرکزی اہمیت حاصل ہے
دبئی ایک ایسا شہر ہے جس کے قابل فخر ہوٹلوں، اعلٰی معماری صنعت، دنیا کی بہترین مہمان نوازی اور کھیل کی تفریحات کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ جمیرہ کے کنارے واقع خوبصورت برج العرب ہوٹل دنیا کا واحد سیون سٹار ہوٹل ہے۔ امارات ٹاور ان بے شمار عمارات میں سے ایک عمارت ہے جو اس تیزی سے بڑھتے ہوئے شہر میں تجارتی اعتماد کا احساس دلاتی ہے۔
350 میٹر بلند آفس ٹاور مشرق وسطی اور یورپ کی سب سے بلند عمارت ہے۔ اس کے علاوه دبئی میں دنیا کا سب دے بڑا برج ‘ برج خلیفه’ تعمیر کیا گیا ہے جو اس وقت دنیا کی بلند ترین امارت ہے .
دبئی میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ دبئی ڈیزرٹ کلاسک پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن ٹور میں ایک اہم مقام کا حامل ہے۔ دبئی اوپن، ایک اے ٹی پی ٹورنامنٹ، دبئی ورلڈ کپ، دنیا کی مہنگی ترین گھڑدوڑ ہر سال ہزاروں شائقین کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
دبئی کو "مشرق وسطی کا شاپنگ دار الخلافہ” کہا جاتا ہے۔ اتنے زیادہ شاپنگ مال اور بازاروں کی موجودگی میں مصنوعات ناقابل سبقت قیمت ڈھونڈنے کے لیے اس سے بہتر جگہ نہیں مل سکتی ہے۔دکان دار اپنی اشیاء کی قیمتیں ایک دوسرے کے مقابلے میں کم کر کے لگاتے ہیں۔ بہت کم درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکس کے بغیر شاپنگ کی وجہ سے اشیاء سستے داموں دستیاب ہیں۔ سونا، زیورات، اعلٰی فیشن، الیکٹرونکس، قالین اور ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء اتنی حیرت انگیز کم قیمت پر ملتی ہیں جن کی نظیر دنیا میں کہیں بھی اور نہیں۔ دبئی کے بے شمار شاپنگ کے مراکز ہر قسم کے گاہک کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ گاڑیاں، ملبوسات، زیورات، الیکٹرانکس، فرنشنگ، کھیلوں کا سامان اور کئی دوسری اشیاء آپ کو ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہو سکتی ہیں۔دبئی کے بازاروں کی سیر بہت سنسنی خیز ہے۔ شاپنگ کے تمام اس عرصے میں بازاروں کا سرگرم ماحول، روائیتی انداز اور قیمتیں طے کرانا خریداروں کو مستعد رکھتا ہے۔
اگر اللہ تعالی نے آپ کو مالی وسعت دی ہے اور آپ پاکستان سے باہر شاپنگ یا سیاحت کے لئے جانا چاہتے ہیں تو دبئی اور متحدہ عرب و امارات کی ریاستیں آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔