خبریں

ایئر سیال نئی منزلوں کی جانب اڑان بھرنے کو تیار

پاکستان سے بیرون ملک جانے  سفر کرنے والوں کے لیے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایئر سیال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دے  رہی ہے۔ اس مقصدکے لئے  نجی ایئرلائن نے  پانچ نئے، جدید طیارے لیز پر لیے ہیں۔

حکومت نے ایئر سیال کو سات نئے بین الاقوامی روٹس پر  اپنے جہاز چلانے کی اجازت دے دی ہے جن میں چین، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور کویت  شامل ہیں یاد رہے کہ اس سے پہلے ایئرسیال  ڈومیسٹک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور عمان کے لئے آپریشنل ہے۔

ان نئے روٹس اور اضافی طیاروں کے ساتھ، ایئر سیال کا مقصد پاکستانی مسافروں کے لیے مزید آسان سفری سہولیات پیش کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس توسیع سے رابطے میں اضافہ ہوگا اور بین الاقوامی مسافروں کے لیے بہتر خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اپنے بیڑے اور عملے کو بڑھانے کے لیے ایئر لائن کی کوششیں سفری تجربات کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی پروازوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!