حج و عمرہسفری رہنمائی
گروپ عمرہ ٹکٹ
گروپ عمرہ ٹکٹ کسے کہتے ہیں یقینا آپ نے گروپ عمرہ ٹکٹ اور بلاک عمرہ ٹکٹ کے الفاظ سنے ہوں گے لیکن بہت کم لوگ ان کا مطلب جانتے ہیں اور عموما یہ سوال کرتے ہیں کے گروپ عمرہ ٹکٹ کا کیا مطلب ہے تو آئیے ہم آپ کو مختصر الفاظ میں یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں ایک نارمل ٹکٹ اورعمرہ گروپ ٹکٹ میں کیا فرق ہے۔
مختلف ایئر لائنز اپنا بزنس بڑھانے کے لئے عمرہ سیکٹر کی ٹکٹس تھوک میں بیچتی ہیں چونکہ ان کی بہت ساری ٹکٹس ایک ساتھ بک جاتی ہیں اور ان کی رقم بھی پیشگی وصول کرلی جاتی ہے اس لئے خریدار کے لئے ریٹ سسٹم سے کم دیا جاتا ہے لیکن ساتھ ہی کئی شرائط بھی رکھ دی جاتی ہیں مثلا یہ کہ آپ یہ ٹکٹ ریفنڈ نہیں کرواسکتے اور نہ ہی تبدیل کروا سکتے ہیں مقرر تاریخ اور وقت میں اس کا ٹکٹ کا استعمال ضروری ہوتا ہے اگر آپ کسی وجہ سےاس ٹکٹ کو استعمال نہیں کرسکے تو ائیر لائن سے آپ اس کی رقم واپسی یا کسی دوسری ٹکٹ کے ساتھ تبدیلی کا مطالبہ نہیں کرسکتے۔
گروپ عمرہ ٹکٹس بیچنے کا ائیر لائن کو فائدہ یہ ہوتا ہے روانگی سے کئی دن پہلے ان کی ٹکٹس بڑی تعداد میں بک جاتی ہے جس سے ٹکٹس نہ بکنے اور نقصان کے خدشہ سے آزاد ہوجاتی ہے۔ دوسرا انہیں ایڈوانس میں رقم مل جاتی ہے جسے وہ کئی دن پہلے ہی اپنے تصرف میں لے آتی ہے تیسرا فائیدہ یہ ہوتا ہے کہ جو لوگ کسی وجہ سے سفر نہ کرسکیں ان کی سیٹس ایمرجنسی کی صورت میں نئے مسافروں کو مہنگے داموں بیچ کر دوگنی کمائی کی جاتی ہے اس لئے کئی ائیرلائنز نے تو اب اپنی پالیسی ہی بنالی ہے کہ پورے جہاز کی مخصوص تعداد میں ٹکٹیں صرف گروپ میں ہی بیچنی ہیں۔
ائیرلائنز کی جانب سےعمرہ گروپ ٹکٹس براہ راست گاہکوں کو نہیں بیچی جاتیں بلکہ ایسے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کو بیچی جاتی ہیں جن کا ائیرلائنز کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہے اس سے ٹریول ایجنٹس کو جو فائیدہ ہوتا ہے وہ یہ کہ عمرہ مسافر کے علم میں صرف وہ ریٹ ہوتا ہے جو متعلقہ ائیر لائن کی ویب سائیٹ پہ آ رہا ہوتا ہے اس لئے وہ سستی ٹکٹ کے لالچ میں گروپ ٹکٹ خریدنے کو زیادہ ترجیح دیتا ہے جبکہ ائیرلائن نے ویب سائیٹ ریٹ سے کافی کم ریٹ پہ یہ ٹکٹس ایجنٹس کو بیچی ہوتی ہیں مختصر یہ کہ گروپ عمرہ ٹکٹ میں ایجنٹ کی بارگینگ پہ منحصر ہے کہ وہ اس ٹکٹ سے کتنے پیسے کماتا ہے کیوں کہ یہ ٹکٹس اب اس کی ملکیت ہیں اور اس نے اپنی گرہ سے ان کی پیشگی قیمت ادا کررکھی ہے جب کے گروپ کے بغیر سسٹم ٹکٹ پہ منافع کی ایک حد مخصوص ہوتی ہے جس سے زیادہ گاہک نہیں دیتا تاہم مقرر وقت میں ٹکٹس نہ بکنے کی صورت میں ٹریول ایجنٹس کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
مسافر(عمرہ زائر) کا گروپ ٹکٹ لینے میں یہ فائیدہ ہوتا ہے کہ یہ نارمل ٹکٹ سے سستی ہوتی ہے گو کہ یہ نان ریفنڈ ایبل نان چینج ایبل ہوتی ہے پھر بھی عمرہ زائرین اس کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے اسے ہی ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ عمرہ کا پروگرام کوئی بھی مسلمان بغیر کسی بڑے حادثہ یا مجبوری کے تبدیل نہیں کرتا۔
پاکستان سے عمرہ کے مسافروں کو براہ راست ارض حجاز پہ لے جانے والی سر فہرست ائیر لائنز میں پی آئی اے، سعودی ائیر، ائیر بلیو، ائیرسیال اور سیرین ائیر شامل ہیں اور یہ سب ائیرلائنز گروپ عمرہ ٹکٹس بیچتی ہیں ان کے علاوہ عمان ائیر، اتحاد ائیر اور الجزیرہ ائیر بھی گروپ عمرہ ٹکٹس بیچتی ہیں۔
نوٹ: یہ تحریریمامہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لیمٹڈ کی جانب سے اپنے کسٹمرز اور ویب وزٹرز کی معلومات کے لئے آج مورخہ ٢٦ جنوری ٢٠٢٣ کو نشر کی گئی اسے کاپی کر کے اپنے نام سے نشر کرنے والے کے خلاف کاپی رائٹس ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے۔