سندھ
کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں شمار
رواں سال مارچ میں جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق کراچی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں کوئی بھی بھوکا نہیں سو سکتا، یہاں اگر کوئی چاہے تو کم سے کم میں بھی گزارا کر سکتا ہے، اسے غریب پرور شہیر کہنے کی یہی وجہ ہے۔
سستے ترین اور منہگے ترین شہروں کی ایک حالیہ درجہ بندی میں روشنیوں کے شہر کراچی کو دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے شہروں کے سالانہ انڈیکس کی تیاری تارکین وطن اور کاروبار کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے کی گئی ہے۔ دنیا بھر سے 133 شہروں میں کیے گئے سروے میں 160 اشیاء کا موازنہ کیا گیا ہے جن میں کھانا، پینا، ٹرانسپورٹ، یوٹیلٹی بل اور کرایہ شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق سستے ترین شہروں میں؛
1) وینزویلا کا شہر کارکس
2) شام کا شہر دمشق
3) ازبکستان کا نام تاشقند
4) قازقستان کا شہر الماتے
5) انڈیا کا شہر بنگلور
6) پاکستان کا شہر کراچی
7) نائجیریا کا شہر لاگوس
8) ارجنٹینا کا شہر نوئینوس ایئریس
9) انڈیا کا شہر چنائے
10) انڈیا کا شہر نئی دہلی
فہرست میں شامل شہروں کے موزانے کے لیے نمونہ نیویارک شہر کی قیمتوں کو بنایا گیاہے۔مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں سنگاپور پہلے، پیرس دوسرے، ہانگ کانگ تیسرے، جنیوا چوتھے اور اوساکا پانچویں نمبر پر ہے۔