زیاراتمدینہ منورہ

مدینہ منورہ کا تعارف

مدینہ روئے زمین کی مقدس سرزمین ہے ، اس کے مختلف اسماء ہیں مثلا طابہ، طیبہ، دار ، ایمان،دارہجرہ وغیرہ۔عام طور سے اس شہر کو مدینہ منورہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس کا پرانا نام یثرب ہے ، اب یہ نام لینا بھی منع ہے ۔
احادیث رسول کی روشنی میں مدینہ نبویہ کے بے شمار فضائل ہیں چند فضائل پیش خدمت ہیں ۔
1-اور مدینہ ان کے لئے باعث خیروبرکت ہے اگر علم رکھتے ۔(صحيح البخاري:1875)
2- بے شک مدینہ امن والا حرم ہے ۔ (صحيح مسلم:1375)
3-مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں اس میں نہ تو طاعون اور نہ ہی دجال داخل ہو سکتا ہے۔(صحيح البخاري:7133)
4- مدینہ میں ایمان اسی طرح سمٹ آئے گا جیسے سانپ اپنے بل میں سمٹ جاتا ہے۔(صحيح البخاري:1876)
5- اے اللہ ! مدینے کو ہمیں مکہ کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ محبوب بنادے۔(صحيح البخاري:1889)
6- جو شخص مدینہ شریف میں رہے اور مدینے ہی میں اس کو موت آئے میں اس کی شفارش کروں گا۔(السلسلة الصحيحة:6/1034)
 قابل صدرشک ہیں وہ لوگ جو مدینے میں ہیں یا اس کی زیارت پہ اللہ کی طرف سے بلائے گئے ۔ اس مبارک سرزمین پہ مسجد نبوی ﷺ ہے جسے آپ ﷺ نے اپنے دست مبارک سے تعمیرکیا۔ اللہ کے رسول ﷺ نے اس مسجد کی زیارت کا حکم فرمایاہے.
جولوگ مدینے میں مقیم ہوں یا کہیں سے بحیثیت زائر آئے ہوں تو ان کے لئے مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ مسجدقبا،بقیع الغرقد اور شہداء احد کی زیارت مشروع ہے ۔

متعلقہ تحریریں

Back to top button
error: Content is protected !!