بیشک حج اسلامی اخوت و بھائی چارے کی ایک تربیت گاہ ہے تمام مسلمان ایک لباس ، ایک جگہ ، ایک ہی وقت میں اللہ کی عبادت کے مقصد کے ساتھ جمع ہو کر اس بات کا ثبوت دے رہے ہوتے ہیں کہ ہم اللہ کے حکم پہ اپنی رنگ و نسل اور مسلکوں و جماعتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی وحدت کو قائم کر سکتے ہیں۔
اسی اخوت کی لاتعداد مثالیں ہمیں میدان عرفات اور ایام حج میں ملتی ہیں جہاں سعودی پولیس اور دیگر اداروں کے لوگ حجاج کی خدمت کرتے نظر آتے ہیں وہاں حجاج بھی محبتوں کی لازوال داستانیں رقم کرتے دیکھائی دیتے ہیں زیر نظر چند ایسی تصاویر پیش خدمت ہیں جہیں سوشل میڈیا پہ بڑی پذیرائی ملی۔