زیاراتمدینہ منورہ
بقیع الغرقد مدینہ منورہ
بقیع الغرقد مدینہ منورہ کا وہ قبرستان ہے جسے لوگ جنت البقیع کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں یہ مسجد نبوی سے بہت تھوڑے فاصلہ پر واقع ہے اس میں بے شمار صحابہ (تقریباً دس ہزار) اور اولیاء اللہ مدفون ہیں۔ تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چاروں صاحبزادیاں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، آپ کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔ رضوان اللہ اجمعین