حج و عمرہ
بار بار حج و عمرہ کرنے کی فضیلت
عمرہ اور حج گناہ اور محتاجی کو اٹھا دیتےاور رزق کو وسیع کرتے ہیں۔
اللہ عزوجل فرماتے ہیں
آپ کہہ دیجیے بےشک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا رزق پھیلاتا ہے اور تنگ کرتا ہے اور تم جو بھی خرچ کرو کوئی بھی چیز تو اللہ اس کے پیچھے اور لے آئے گا اور وہ بہترین رازق ہے۔
آپ کہہ دیجیے بےشک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا رزق پھیلاتا ہے اور تنگ کرتا ہے اور تم جو بھی خرچ کرو کوئی بھی چیز تو اللہ اس کے پیچھے اور لے آئے گا اور وہ بہترین رازق ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پے در پے (کثرت سے )عمرہ اور حج کرو کیونکہ یہ دونوں محتاجی اور گناہوں کو ختم کرتے ہیں جیسےبھٹی لوہے کےمیل کو ختم کردیتی ہے۔ جو بھی اطاعت کے کاموں میں خرچ کرتا ہے تو بے شک اللہ عزوجل اس سے بہتر چیز اس کے پیچھے لاتا ہے اور جو خرچ کیا ہوتا ہے اس سے بڑھ کر دیتا ہے اگر وہ ثواب کی امید ے
ساتھ اور اللہ کے ساتھ سچا ہو کر اور اپنی نیت اور دل کی پاکیزگی کے ساتھ ان جگہوں پر خرچ کر ے۔